گوجرانوالہ دو گروپوں میں تصادم سے گیارہ افراد زخمی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں کھیتوں کو پانی دینے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم سے گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ واہنڈو میں دو مقامی گروپ پانی کے مسئلے پر آپس میں لڑ پڑے۔

جس کے نتیجے میں جٹ گروپ کے 7 اور رانا گروپ کے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر دونوں گروپوں کے گیارہ افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔