گوجرانوالہ : نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی آزاد امیدوار پر فائرنگ

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ(جیوڈیسک)گوجرانوالہ میں نا معلوم مو ٹر سا ئیکل سوار پی پی 95 سے آزاد امیدوار کی کا ر پر اندھا دھند فا ئرنگ کر کے فرار ہو گئے ،کا ر میں سوار فرید اعوان سا تھیوں سمیت معجزا نہ طور پر محفوظ رہے ،پو لیس نے تفتیش شروع کر دی۔

صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی پی 95 سے آذاد امیدوار فرید اعوان اپنے ساتھیوں کے ساتھ کار پر انتخا بی مہم سے فارغ ہو کر اپنے گھر کی جا نب جا رہے تھے راستے میں اروپ سکول موڑ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

اس حملے میں فرید اعوان اور ان کے سا تھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم ملزمان فا ئرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرید اعوان کے سپوٹر بھی بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے جبکہ اروپ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔