گجرات کی خبریں 25-02-2013

 

تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے
گجرات(جی پی آئی)تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، اور تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی قمر عامر چوہدری نے گزشتہ روز یوکے آکسفورڈ سکول سسٹم کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، جو کہ گورنمنٹ کے شانہ بشانہ عوام کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یوکے آکسفورڈ سکول سسٹم نے نہایت ہی قلیل عرصہ میں اپنا معیار بنایا ہے ، اور علاقہ کے عوام کو تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کیا ہے ، میں عمر خان اور ان کے رفقاء کار کو مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ وہ بچوں میں اعتماد کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں ، ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے کہا کہ ہم گجرات کو تعلیم کے شعبہ میں پہلے نمبر پر لانا چاہتے ہیں اس سلسلہ پرائیویٹ سکولز بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، کیونکہ پرائیویٹ سکولز میں بچوں کی کثیر تعداد تعلیم حاصل کرتی ہے ، اور میں پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور طریقہ سے تعاون کر رہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی ترقی سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ، پرائیویٹ سکولز کو چاہیے کہ وہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ بچوں کی تعلیم بہتر ہو سکے انہوں نے کہا کہ آج جس انداز میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے قابل تحسین ہے ، ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے کہا کہ بچوں میں نظم و ضبط سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، کیونکہ نظم و ضبط سے ہی معاشرہ میں محزب قوموں کی پہچان ہوتی ہے ، اس موقع پر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، مسز ہما سہیل ، رائے عبدالحفیظ ، علامہ ساجد محمود قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے راہنما رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں آنے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں آنے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں ، اور دھڑا دھڑلوگوں کی شمولیت سے مسلم لیگ ن کا گراف تیزی سے بلند ہو رہا ہے ، اور ن لیگ میں آنے والوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ تیزی سے شمولیت والا سیلاب کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کو بہا کر لے جائیگا ، کیونکہ انہوں نے نہ صرف ملک کو لوٹا ہے بلکہ ان پر اعتماد کرنے والی عوام کو بھی لوٹا ہے اور ان کو غربت ، لاقانونیت ، دہشتگردی ، بیروزگاری اور مایوسی کے تحفے دئیے ہیں ، مسلم لیگ ن کے قائدین نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عوام سے محبت کرتے ہیں اور حقیقی معنوں میں ملک اور عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی اور ق لیگ کو خیر آباد کہہ کر ن لیگ میں آنے والے تمام افراد نے مثبت اور اچھا فیصلہ کیا ہے اس سے ملکی سیاست میں انقلاب آئے گا ، کیونکہ انہوں نے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح اتحادی حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے پارٹی کارکن انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امع مسجد حاجی محمد دین میں عظیم الشان توحید و رسالت صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی
گجرات(جی پی آئی)جامع مسجد حاجی محمد دین میں عظیم الشان توحید و رسالت صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی ، جس کی صدارت علامہ محمد شاہد چشتی نے کی جبکہ خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام خطیب اعظم یوکے مفتی محمد انصر القادری نے کیا جبکہ اس موقع پر ممتاز علمائے کرام ، پیران عظائم کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مفتی محمد انصر القادری نے اپنے مدلل خطاب میں توحید و رسالت پر روشنی ڈالی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن محب اسلام ڈوگہ شریف کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی 28فروری کو منعقد ہو گی
گجرات(جی پی آئی)انجمن محب اسلام ڈوگہ شریف کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی 28فروری بعد از نماز عشاء مرکزی جامع مسجد میں منعقد ہو گی ، صدارت صوفی شوکت علی نقشبندی کریں گے ، نگرانی میاںیسر اقبال محمدی سیفی ، میاں محمد افضل چشتی ، طاہر شوکت ، چوہدری زیب الحسن تاس ، چوہدری جمال الدین تاس کریں گے ، حضرت علامہ پروفیسر قمر عباس بغدادی ، علامہ مبشر اقبال ، قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ ہدیہ عقیدت اور خصوصی خطاب حضرت علامہ طاہر تبسم جامعہ انتظامیہ لاہور فرمائیں گے ، مہمان خصوصی میں چوہدری خالد حسین خالد ، میاں سفیان علی آف گرائیاں اور دیگر شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ناظم میاں محمد اعظم انصاری کی وفات پر سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین ان کی رہائشگاہ پر گئے
گجرات(جی پی آئی)سابق ناظم میاں محمد اعظم انصاری کی وفات پر سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین ان کی رہائشگاہ پر گئے اور میاں فرحان انصاری،میاں عدنان انصاری،میاں ارسلان انصاری سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے کہا کہ آپ کے بزرگ ہمارے قریبی ساتھی تھے ان کی کمی کبھی پوری نہ ہوگی لیکن ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ سے ہمارا رشتہ اٹوٹ ہے چوہدری شفاعت حسین نے انصاری برادران سے کہا کہ آپ اپنے آپ کو کبھی اکیلا نہیں سمجھنا اللہ تعالی آپ کو صبر عطاء کرے اس موقع پر چوہدری ثاقب طاہر سپین،قاضی سیف اللہ ،عابد بٹ،مہر فاروق خالد ودیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مبشر فوڈ انڈسٹری جی ٹی روڈشاہین چوک کا افتتاح گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما چوہدری تنویر احمد گوندل نے اپنے دست مبارک سے کیا
گجرات (جی پی آئی ) مبشر فوڈ انڈسٹری جی ٹی روڈشاہین چوک کا افتتاح گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما چوہدری تنویر احمد گوندل نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر مبشر فوڈ انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو چوہدری جاوید اقبال ساروچک، ایم ڈی چوہدری امان اللہ دھول، ڈائریکٹر چوہدری جمیل دھول و دیگر نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا ۔ اور مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔ افتتاح کے بعد ممتازعالم دین مفتی جمیل الرحمان نے خصوصی دعا کی۔ افتتاحی تقریب میں چوہدری یوسف ساروچک ، چوہدری جاوید اقبال سارو چک، چوہدری جاوید ماجرہ، چوہدری جاوید احمد دھول،چوہدری غلام عباس دھول، چوہدری اورنگزیب دھول، چوہدری انصر فاروق دھدرا، چوہدری حاجی محمد اشرف، قاری نوید دھول، چوہدری اعجاز وڑائچ، چوہدری پرویز وڑائچ،عطا اللہ ملہی، حاجی اشرف جمنا، سمیع اللہ دھدرا، خرم عباس دھدرا، علی احسن دھدرا، دلاور عباس دھدرا، عثمان احمد دھدرا، نعیم عباس پنجاب پولیس، چوہدری شہزاد وڑائچ، یونس سارو چک ، چوہدری جمیل، چوہدری شیراز جاوید، چوہدری فراز جاوید،چوہدری سرفراز آف ساروچک،چوہدری عبدالرحمان سارو چک، محمد اصغر سارو چک، چوہدری سیف اللہ سمیت علاقہ بھر کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
UOGکالج برائے خواتین ریلوے روڈ نے انٹر کالجیٹ گوجرانوالہ بورڈ سپورٹس مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن حاصل کی
گجرات(جی پی آئی )یونیورسٹی آف گجرات کالج برائے خواتین ریلوے روڈ گجرات نے انٹر کالجیٹ گوجرانوالہ بورڈ سپورٹس مقابلہ جات برائے سال 2009تا 2012میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ، اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل قاریہ پروین بٹ ، کو خصوصی ٹرافی دی گئی ، اور ان کی شعبہ تعلیم کے علاوہ کھیل کے میدان میں خدمات کو سراہا گیا ، اس سلسلہ میں انٹر کالجیٹ کو تقریب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں گوجرانوالہ ڈویژن بھر سے کالجوںکے پرنسپلز نے شرکت کی اور کامیاب قرار دئیے جانے والے اداروں کے پرنسپلز کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ، یاد رہے کہ قاریہ پروین بٹ کا شمار مذہبی اور دینی لحاظ سے اہم ہے جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے والی بال گیم میں گولڈ میڈل پشاور یونیورسٹی سے کر رکھا ہے ، اور پنجاب یونیورسٹی میں بھی والی بال چمپیئن شپ جیتی ، دیگر کھیلوں میں لا تعداد انعامات اور ٹرافیز جیت کر نہ صرف گجرات کا نام روشن کیا بلکہ فوارہ چوک کالج برائے خواتین گجرات کا نام بھی روشن کیا ، قاریہ پروین بٹ کو شاندار خدمات پر ضلع بھر کی سیاسی و سماجی و دینی اور تعلیمی شخصیات نے مبارک باد دی ہے اور ان کی خدمات کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے سینئر نائب صدر اور چوہدری احمد مختار کے قریبی ساتھی سید عدیل عباس شاہ اف معین الدین پورسیداں لندن ہالینڈ اور یورپ کے دورہ کے بعد گزشتہ روز پاکستان واپس پہنچے گئے
گجرات(جی پی آئی) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے سینئر نائب صدر اور چوہدری احمد مختار کے قریبی ساتھی سید عدیل عباس شاہ اف معین الدین پورسیداں لندن ہالینڈ اور یورپ کے دورہ کے بعد گزشتہ روز پاکستان واپس پہنچے گئے۔ سید عدیل شاہ نے وطن واپسی کے بعد وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی بعدازاں وہ آج گجرات میں پیپلز پارٹی کے راہنمائوں سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ چاہ ترہنگ شادی پر فائرنگ کیس کی DPOآفس میں انکوائری ، چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر پر تھانہ لاری اڈا میں فائرنگ کا مقدمہ درج
گجرات(جی پی آئی)محلہ چاہ ترہنگ شادی پر فائرنگ کیس کی DPOآفس میں انکوائری ، چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر پر تھانہ لاری اڈا میں فائرنگ کا مقدمہ درج ہونے میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت نہ ہو سکے ، چوہدری عمر گجر DPOکی انکوائری میں بے گناہ ، تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈا میں 22فروری کی رات محلہ چاہ ترہنگ میں مہندی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں دولہا قمر شہزاد سکنہ چاہ ترہنگ اسکے بھائی خرم شہزاد اور آصف وغیرہ چار نامزد اور 7نامعلوم افراد کے خلاف بھرم 148/149,324/337H2ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ، اندراج مقدمہ کے بعد دولہا اور اسکے رشتہ داروں نے کچہری چوک اور DPOآفس میں فائرنگ مقدمہ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تھانہ لاری اڈا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، اور ڈسٹرکٹ چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر پر الزام لگایا کہ مذکورہ مقدمہ چوہدری عمر گجر کے کہنے پر تھانہ لاری اڈا پولیس نے درج کیاہے ، ڈی پی او راجہ بشارت نے خود مقدمہ کی انکوائری کی انسپکٹر مدثر احمد نے کی دولہا قمر شہزاد ، اسکے بھائی خرم شہزاد ، قریبی رشتہ داروں ذوالفقار مہر عرف چاچا وغیرہ ایس ایچ او لاری اڈا انسپکٹر ساجد بھدر اور چوہدری عمر گجر کے بیان ریکار ڈ کیے اعلیٰ سطحی انکوائری میں مذکورہ فائرنگ مقدمہ میں چوہدری عمر گجر کا ملوث ہونے کا الزام جھوٹا ثابت ہوا ، ملزم پارٹی کی طرف سے مقدمہ خارج کرنے کی مطالبہ کو تسلیم نہ کیا گیا ، ڈی پی او نے ایس ایچ او لاری اڈا ساجد نذیر بدر کو بے گناہ افراد کے نام مقدمہ سے خارج کرنے کے احکامات جاری کیے ، تھانہ لاری اڈا پولیس نے مہندی تقریب میں شامل افراد کے بیانات ریکارڈ کرنا شرو ع کر دئیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف کے بھائی بہنوئی سید عزیز النبی جو گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے
گجرات (جی پی آئی)سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف کے بھائی بہنوئی سید عزیز النبی جو گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے ، کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم کی محفل آج صبح نو بجے شروع ہو گی ، جبکہ اختتام دعا ساڑھے گیارہ بجے ہو گی ، خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کرینگے ، مشائخ کرام اور علماء کرام کی شرکت متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلاڈی سی او نیشنل ٹی20بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ گجرات میں شروع ہوگیا ہے
گجرات(جی پی آئی)پہلاڈی سی او نیشنل ٹی20بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ گجرات میں شروع ہوگیا ہے جو دو مارچ تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے آٹھ ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی سی او نوازش علی نے کیا جبکہ اس موقع پر ورلڈ کونسل آف دی بلائنڈ کرکٹ کے صدر سلطان شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد وقاص نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں میزبان گوجرانوالہ ریجن کی ٹیم کے علاوہ کراچی، پشاور ، نواب شاہ، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور اور اسلام آباد ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے میچز چوہدری ظہور الہی اسٹیڈیم اور سروس گرانڈ میں کھلے جائیں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نوازش علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوںکی بھرپور سرپرستی کے لئے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لئے چوہدری ظہور الہی اسٹیڈیم گجرات کی تزئین و آرائش کے علاوہ دیگر گرانڈز کا معیار بہتر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پی سی بی نے ظہور الہی اسٹیڈیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ سنٹر کا درجہ دیا ہے او ر یہاں قائد اعظم ٹرافی کا ایک میچ بھی کھیلا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد گجرات کے لئے ایک اور اعزاز ہے جس سے ضلع گجرات کا ملک بھر میں بہتر امیج ابھرے گا۔انہوںنے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی جبکہ وزیر اعلی پنجاب کے متوقع دورہ گجرات کے موقع پر کھلاڑیوں کی ان سے ملاقات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ورلڈ کونسل آف دی بلائنڈ کرکٹ کے صد ر سلطان شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں نیشنل ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے مقامی سطح پر بہتر ٹیلنٹ تلاش کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ بلائنڈ کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم سے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں ہمارے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے خلاف کلین سویپ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت اٹھارہ بلائنڈ کھلاڑی سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں ۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ نومبر میں انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر ایک میچ گجرات میں بھی منعقد کرایا جائے گا۔ انہوںنے گوجرانوالہ کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے لئے 70ہزار روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی بھی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی نمائندگی کر رہے ہیں افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات میں بلائنڈ کھلاڑیوں کو بہترین ماحول ملا ہے۔ یہاں کے گراونڈز بہت بہتر ہیں اور لوگ بھی بہت محبت کرنے والے ہیں۔انہوںنے امید کا اظہار کیا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے مقامی سطح پر کھیل کو فروغ ملے گا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں اے ڈی سی سمیر احمد سید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، خادم علی خادم ، ندیم بٹ، چوہدری مدثر، چوہدری وقاص بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گوجرانوالہ کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے صدر ظہیر الدین بابر نے ڈی سی او کو شیلڈپیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دین سے محبت کرنے والے والدین اپنی بیٹیوں کو 5روزہ تربیتی کلاس میں بھجیں :صغریٰ اشرف
گجرات(جی پی آئی)ناظم اسلامی جمعیت طالبات گجرات صغریٰ اشرف نے ایک بیان میں ضلع بھر سے دین سے محبت کرنے والے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو 5روزہ تربیتی کلاس میں بھیجیں ۔27فروری سے روزانہ صبح 10بجے سے لے کر 1بجے تک فہم قرآن سنٹر بالمقابل قصر نور بھیجا کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ کلاس طالبات میں شعور دین بیدار کرنے کا ذریعہ بنے گی اور طالبات کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ناظمہ محترمہ مسرت تیسیر نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کرتے ہوے کہا کہ ہمیں ہزارہ برادری سے دلی ہمدردی ہے
گجرات (جی پی آئی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ناظمہ محترمہ مسرت تیسیر نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کرتے ہوے کہا کہ ہمیں ہزارہ برادری سے دلی ہمدردی ہے۔انہوں نے اس دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کو چاہیے کہ فوراً ایسے افراد کو گرفتار کریں اور انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں۔ انھوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور بد امنی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی کے باعث آئے روز ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ناظمہ محترمہ مسرت تیسیر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طرف سے جماعت اسلامی کی حمایت کا خیر مقدم کیا
گجرات (جی پی آئی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ناظمہ محترمہ مسرت تیسیر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طرف سے جماعت اسلامی کی حمایت کا خیر مقدم کیا اور نہیں مبارکباد پیش کی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے جو یقیناً ملک و قوم کے لئے خیرو برکت اورتقویت کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ ا نکی عمر میں برکت دے اور ہم سب کو وطن کی بہتری کے لئے اقدام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔