گلستان جوہر،شاہ فیصل کالونی اور ملیر قائد تحریک الطاف حسین کا قلعہ ہے اقبال محمد علی خان

کراچی : حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے غریب عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے ،ایم کیو ایم اقتدار میں آکر ملک سے غربت ،بے روز گاری اور بد امنی کا خاتمہ کرے گی۔

قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پہلے بھی اپنے حلقے کے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور آئندہ بھی قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر وفلسفے پر عمل کرتے ہوئے ترقی کے سفر کو جار رکھ کر بلا تفریق علاقائی ترقی اور عوامی خدمت کو یقینی بنا ئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق پرست صوبائی اُمیدوار حلقہ PS-119ارتضی فاروقی اور حلقہ PS-120کے نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اُمیدوار قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ گلستان جوہر ،شاہ فیصل کالونی ،اور ملیر الطاف حسین کا قلعہ اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کے چاہنے والوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔

عوامی خدمت اور علاقائی ترقی میں اپنی تمام تر کاوشوں کو ہمیشہ کی طرح بروئے کار لائیں گے اس موقع پر حلقہPS-119کے اُمیدوار ارتضیٰ فاروقی نے کہا کہ شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جانے دینگے حق پرستوں کی کامیابی پاکستان میں خوشحال معاشرے کی قیام کی ضمانت ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پتنگ کے نشان پر مہر لگا کر مستقبل کو محفوظ بنا ئیں اس موقع پر حق پرست اُمیدوار حلقہ PS-120 نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ دہشت گردی قائد تحریک محترم الطاف حسین کے جانثاروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے 11مئی ملک سے دہشت گردی لاقانونیت کے خاتمے اور عوامی اختیار کے حصول کا دن ہے نشاط ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 11مئی کو پتنگ پر مہر لگا کر اپنے آنے والی نسلوں کی زندگیوں اور مستقبل کو محفوظ بنا ئیں۔