حافظ آباد میں چھاپا، سکندر کا دوست گرفتار، کالعدم تنظیم سے تعلق ہے

Askhandar Friend Arrested

Askhandar Friend Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) 15 اگست کو ساڑھے پانچ گھنٹے اسلام آباد میں ڈرامہ رچانے والے ملزم سکندرحیات کے موبائل ڈیٹا کی معلومات کی روشنی میں راولپنڈی پولیس نے حافظ آباد میں چھاپا مار کر ایک ملز م کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سکندر حیات کے موبائل فون سے ملنے والے ڈیٹا کی روشنی میں حافظ آباد کے علاقے غازی پورہ میں چھاپا مارا گیا۔

پولیس نے 3 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد سکندر کے قریبی ساتھی اور کالعدم تنظیم کے کارکن عبید اللہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس کادعوی ہے کہ عبید اللہ 2 ہفتے قبل سکندر کے ساتھ سیر و سیاحت کی غرض سے مری بھی گیا تھا۔