حامد میر پر حملے اور دفاعی اداروں پر الزام تراشی کیخلاف یوم یکجہتی افواج و صحافت منایا گیا

گوجرانوالہ: سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر حامد میر پر حملے اور دفاعی اداروں پر الزام تراشی کیخلاف یوم یکجہتی افواج و صحافت منایا گیا جمعة المبارک کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں۔

نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور مرکزی جامع مسجد نور میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں سنی اتحاد کونسل کے راہنمائوں الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی ، صاحبزادہ محمد دائود رضوی ، الحاج سرفراز احمد تارڑ ، مفتی محمد حسین صدیقی ، مفتی غلام نبی جماعتی ، حافظ محمد رفیق قادری ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی ، مفتی محمد سعید رضوی قاری محمد اعظم چشتی ، شامل تھے۔