پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ملک بن جائیگا: رضوان اسلم بٹ

گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی و گیس چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی موسم گرما میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی ہدایت خو ش آئند ہے۔ میاں نواز شریف کی بہترین خارجہ پالیسیوں کی بدولت بیرون ممالک پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے۔

جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ی چاہیے، یہ آپ سب کیلئے ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے تعاون سے لاہور میں ٹھوکر نیازبیگ ملتان روڈ پر میٹرو ٹرین چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر 2ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ 27 کلومیٹر طویل روٹ پر میٹرو ٹرین چین کا پاکستان کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہوگا۔ چین کی ایک بڑی کمپنی فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹس میں اربوں ڈالر کا انڈسٹریل پارک قائم کر رہی ہے اور اس ضمن میں معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔ اس منصوبے کا اگلے ماہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔1400ایکڑ پر بننے والے قائداعظم اپیرل پارک میں چینی کمپنی 100 میگاواٹ کا بجلی گھر بھی لگائے گی اور اس منصوبے کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر قومی تعمیر کے جذبے کے تحت ملک کو آگے لے کر جانا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا اور اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔