ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہلکار جاں بحق، 10 زخمی

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ورما گئی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ مناتو جا رہا تھا کہ ورما گئی کے مقام پر اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سی ایم ایچ منتقل کر دیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔