ملالہ دوسری بار نوبل امن انعام کیلئے نامزد

Malala Yousaf Zai

Malala Yousaf Zai

اوسلو (جیوڈیسک) عالمی نوبل امن انعام کمیٹی نے 2014 کے لئے ایک بار پھر ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام کے لئے نامزد کیا ہے۔

عالمی نوبل امن انعام کمیٹی نے 2014 کے امن انعام کے لئے 47 تنظیموں سمیت 278 نامزدگیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو بھی دوسری بار نوبل انعام کے لئے نامزد کیا ہے، اس سال نوبل امن انعام کے لئے ریکارڈ نامزدگیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ملالہ کو امن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا لیکن امن ایوارڈ کیمیائی ہتھیاروں کو طلف کرنے والے ادارے او پی سی ڈبلیو نے جیتا تھا۔ اس سال امریکا کے جاسوسی پروگرام کا راز افشاں کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔