ہنگو: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 8 افراد ہلاک

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افرادجاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی، فائرنگ کا واقعہ ہنگو کے علاقے کاہی میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، زخمی خاتون کو مقامی اسپتال داخل کرادیا گیا ہے، مقتولین کا تعلق اورکزئی ایجنسی متاثرین کیمپ سے تھا تاہم وہ کیمپ میں رہنے کے بجائے کاہی میں ایک کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔