حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں غیرملکی سربراہان کو مدعوکیا جائے گا

Tehran

Tehran

تہران (جیوڈیسک) ایران کے نئے صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں دنیا بھر سے ملکی سربراہوں اور نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ اتوار کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس ارکچنی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر حسن روحانی 4 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تقریب میں پوری دنیا سے تمام ممالک کے نمائندے شرکت کرینگے۔ حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی حلف کی منظوری دینگے۔