ہرکیولس اور گریوٹی کی فلم بینوں میں مقبولیت

Hercules

Hercules

کراچی (جیوڈیسک) لیجنڈ آف ہرکیولس اور گریوٹی ہٹ ہو گئیں، سینما گھروں میں رش لگ گیا۔ فلمز کے بینرتلے لگنے والی فلمیں The legend of Hercules اور Gravity لوگوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

ہرکیولس سے وابستہ فلم میں ایک ظالم بادشاہ کا دور دکھایا گیا ہے، جس کا تخت الٹنے کیلئے ہرکیولیس میدان میں اترتا ہے۔ فلم دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں دلچسپی کے تمام عناصر موجود ہیں۔

دوسری جانب معروف ترین فلم gravity دنیا بھر میں 400 ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم میں ایک حادثے کے باعث زندگی اور موت کی جنگ لڑتے دو خلا بازوں کی عکس بندی بہت شاندار طریقے سے کی گئی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو بے حد پسند آرہی ہے۔

آسکر ونر سینڈرا بلاک اور جارج کلونی نے خوبصورت اداکاری کر کے فلم کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ ہر کیولیس اور گریویٹی نے پوری دنیا میں شاندار بزنس کیا تھا۔