ورثے میں ملنے والی لوڈ شیڈنگ کم ہوچکی حکومت جلد عوام کو مزید ریلف دے گی : رانا مبشراقبال

Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور ( ) لاہور حلقہ این اے 129 ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی نامزد امیدوار محترمہ شازیہ مبشر اقبال کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنماء رانا مبشر اقبال، رہنماء رائو ناصر علی خاں میئو، صدر لیبرونگ لاہور چودھری شہزاد انور، ایڈیشنل سیکرٹری لیبرونگ لاہور حاجی عبدالخالق، سینئر نائب صدر لاہور مرزا افضل بیگ اور چودھری آس محمد میئو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ورثے میں ملنے والی لوڈ شیڈنگ کافی حد تک کم کردی ہے۔

اور جلد ہی عوام کو مزید ریلف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، جنرل الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، اس موقع پر رانا مبشر اقبال نے حلقے کے عوام کو یقین دلایا کہ حلقے کے تمام مسائل پر توجہ دی جائے گی اور تمام ترقیاتی منصوبے جلد شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام کی پریشانی میری پریشانی ہے اور میں جانتا ہوں کہ کون کون سے کام ترجیح بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے، اگر حلقہ کے عوام نے خدمت کا موقع دیا تو سب سے پہلے تعلیم، صحت وصفائی اور پینے کے صاف پانی کے مسئلے حل کئے جائیں گے، انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ جہاں تک بات ہے سیورج اور گلیوں کی تعمیر کی تو یہ صحت وصفائی کے ہی معاملات ہیں۔