وزیر ہاؤسنگ نے ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ کا بھمبر سے تبادلہ

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ نے ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ کا بھمبر سے تبادلہ کروا کر اپنی خفت تو مٹالی لیکن بھمبر کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر دیا ایکسین برقیات کا انتقامی تبادلہ کروانا حکومت کی بھونڈی حرکت ہے جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں وزیر موصوف بھمبر میں ن لیگ کیساتھ ملکر پیپلزپارٹی کے جیالوں کا استحصال کررہے ہیں پیپلزپارٹی کی وفاقی اور ریاستی قیادت وزیر موصوف کی ن لیگ نوازی کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران چوہدری مبشر اقبال، سابق چیئرمین زکوة وعشر وسابق ممبر ضلع کونسل چوہدری فضل علی نے کیاا نہوںنے کہا کہ وزیر ہاؤسنگ آج بھی بھمبر میں ان لوگوں کے حقوق و مفادات کا تحفظ کررہے ہیں جنہوں نے پیپلزپارٹی کی آزادکشمیر میں حکومت گرانے کی گہری سازش کی تھی وزیر ہاؤسنگ کی کرپشن اورن لیگ نوازی سے پیپلزپارٹی کی حکومت اور جماعت دونوں کو بدنام ہو رہی ہیں کرپشن اور لوٹ مار کرنے کیلئے انہیں بھمبر میں اچھے، ایماندار اور باصلاحیت آفیسران کی بجائے کرپٹ، نالائق اور کمزور آفیسران چاہیے اسی لیے بھمبرسے اچھے انتظامی آفیسران کو تبدیل کروانے کیلئے آئے روزوزیر اعظم کو استعفیٰ کی دھمکیاں دیکر بلیک میل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی، مخلص اور جان نثار کارکنان
متحد ہیں اور استحصالی ٹولے کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری آفتاب متیالوی، چوہدری فاروق شاہین نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اکاؤنٹس آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق، چوہدری شمیم اختر، چوہدری عبدالقیوم بوٹا ،چوہدری اللہ دتہ، حافظ زاہد اقبال، چوہدری زبیر احمد، چوہدری محمدعلی، چوہدری آفتاب متیالوی، چوہدری فاروق شاہین نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں چوہدری فریاد حسین آف گڑھا للیاں کی دوبئی ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعاکی ہے۔