ہڑپل میں ریمورٹ کنٹرول دھماکا، 2 جاں بحق، 12 زخمی

South Waziristan

South Waziristan

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) کے علاقے ہڑپل میں ریموٹ کنٹرول دھماکا اور راکٹ حملوں میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان وانا بازار میں دو راکٹ فائر کیے گئے جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اس کے بعد ہڑپل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا جس سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق طالبان کے مولانا نذیر گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں مقامی افراد بھی شامل ہیں۔