شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 4 اہلکار شہید

North Waziristan

North Waziristan

میرعلی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے چار اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کا قافلہ میران شاہ سیبنوں سے آرہا تھا کہ میران شاہ میرعلی روڈ پر قمر چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔ غلام خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پرراکٹ فائر کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔