حب : پولیس اور ڈاکوں میں مقابلہ، ایک ہلاک، ایک گرفتار

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) میں حب کے صنعتی علاقے میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار کر لیا گیا۔ تیسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔حب صنعتی علاقے نظر چورنگی کے قریب پولیس کو نجی کمپنی میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار ہو گیا جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مارا جانے والا ڈاکو چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔