میاں محمود الرشید کو نامزدگی برائے وزیراعلی کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہیں ، یاسر گیلانی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف لاہو ر کے نائب صدر یاسر گیلانی نے پارٹی کارکنان کا اجلاس منعقد کیا۔ جس میں انتخابات کے لئے کارکنان کی محنت کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ شاہدرہ کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکو ووٹ دیا۔

اجلاس میں سینئر رہنمائوں عمر دراز، میاں مبشر یعقوب،عدیل جٹ ، ابوبکر عظیم، یونس کاہلوں ، میاں سمیر ، توقیر جٹ،تبریز خان،محمد مدنی سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر یاسر گیلانی نے میاں محمودالرشید کو نامزدگی برائے وزیر اعلی کے لئے مبارکباد بھی پیش کی انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے حکمرانوں کی توگہ عوامی و ملکی مسائل کی طرف مبذول کرائے گی۔