حیدرآباد میں کرنٹ لگنے سے 4 کمسن بچے جاں بحق

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدر آباد میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 4 کمسن بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ واقعے پر حیسکو چیف نے ایس ڈی او اور لائن سپرٹینڈنٹ کو معطل کر دیا۔ کرنٹ لگنے سے چار بچوں کی ہلاکت کا افسوس ناک حیدرآباد کے علاقے جونیجو کالونی میں واقعہ پیش آیا، جہاں دو بہن بھائی 6 سالہ دیدار اور 8 سالہ اقبال جبکہ دو بہنیں 6 سالہ گڈی اور 7 سالہ کائنات بارش کے پانی میں نہارہے تھے۔

اچانک پانی میں بجلی کا تار ٹوٹ کر گر گیا جس سے چاروں بچے بری طرح جھلس گئے۔ بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔ دوسری جانب حیسکو چیف لئیق احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او قاسم آباد اور لائن سپرٹینڈنٹ کو معطل کر دیا اور تحقیقات کمیٹی تشکیل دی ہے۔