حیدرآباد : ہوٹل پر دستی بم حملہ، حیدرآباد اور کوٹری میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد(جیوڈیسک)حیدر آباد میں ایک ہوٹل پر ہونے والے کریکر حملے میں ایک بچہ زخمی ہو گیا،جبکہ قاسم آبا دمیں ایک دکان پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ حیدر آباد کے علاقے آٹو بھان روڈ پر ماجی اسپتال کے قریب ایک ہوٹل پر کریکر پھینکا گیا، جس سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

جبکہ ریسٹورنٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا،دھماکے میں ہوٹل کے قریب کھڑی ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال واقعے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب قاسم آباد کے علاقے میں ایک دکان پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے،کوٹری میں بھی مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے پانچ افراد کو زخمی کردیاجبکہ دفتر کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔