حیدر آباد : بائی پاس کے قریب بس پر فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد(جیوڈیسک)حیدر آباد میں بائی پاس کے قریب بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حیدر آباد بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں9 سال کے بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔