حیدرآباد، مٹیاری،گوجرانوالہ:حادثات میں 9 افراد جاں بحق 33 زخمی

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد/ مٹیاری /گوجرانوالہ (جیوڈیسک) حیدرآباد ، مٹیاری اور گوجرانوالہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے مٹیاری کے قریب دو بسیں ٹکراگئیں ، جس کے نتیجے میں 4 مسافرجاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

دوسرا حادثہ قومی شاہراہ پر مٹیاری اور حیدر آباد کے درمیان پیش آیا ، جہاں تیز رفتاری کے باعث وین الٹ گئی جس سے 1 شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایک اور حادثہ قومی شاہراہ پر ہٹڑی کے مقام پرپیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لاشوں اور زخمیوں کو مٹیاری اور ہالا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر گوجرانوالہ میں اروپ موڑ کے قریب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔