حیدرآباد : پیٹ جڑی بچیوں میں سے ایک آپریشن سے قبل انتقال کر گئی

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے نجی ھسپتال میں پیدا ہونے والی دھڑ جڑی بچیوں میں سے ایک آپریشن سے قبل ہی انتقال کر گئی۔ گزشتہ روز حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع نجی ھسپتال میں حیدرآباد کے علاقے شاہی بازار کے رہائشی محمد عاطف کے یہاں ان بچیوں کی پیدائش ہوئی تھی جن کے پیٹ آپس میں ملے ہوئے تھے۔

ھسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے جنہیں آپریشن کر کے علیحدہ کیا جائے گا جس کیلئے انہیں کراچی منتقل کیا جائے گا کیونکہ حیدرآباد میں یہ سہولت موجود نہیں۔ تاہم آپریشن سے قبل ہی دونوں دھڑ جڑی بچیوں میں سے ایک انتقال کر گئی۔