حیدرآباد میں ریلوے پٹڑی کے قریب رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا

Hyderabad Bomb

Hyderabad Bomb

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور ایک کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے مکرانی پاڑے کے قریب دھماکا خیز مواد کی اطلاع ملی تھی۔

جس پر کارروائی کی گئی تو ایک کلو وزنی دیسی ساختہ بم برآمد ہوا، بم کو ریلوے پٹری کے قریب رکھا گیا تھا جہاں سے زکریا ایکسپریس کو گزرنا تھا۔