دہشت گردوں کیخلاف سخت اقدام اٹھائیں گے : وزیر داخلہ

Chaudhry Nisar Ali

Chaudhry Nisar Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ تھوڑا سا وقت دیں قوم کو تکلیف دہ حالات سے نکالیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف موجودہ حکومت سے زیادہ سخت قدم کوئی نہیں اٹھائے گا۔ اسلام آباد ذرائع سے گفگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور پاکستان کو قوم کو تکلیف دہ حالات سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ریذیڈنسی کی تعمیر نو فوری طور شروع کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ریذیڈنسی پر 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا اور اس وقت رہائش گاہ پر پرائیوٹ گارڈز موجود تھے۔ ایک یہ دو روز میں سارے حقائق سامنے آ جائیں گے۔ کوئٹہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا خواتین اور مریضوں پر بزدلانہ حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کہڑے میں کھڑا کریں گے کیونکہ دہشت گردوں کے خلاف موجودہ حکومت سے زیادہ سخت قدم کوئی نہیں اٹھائے گا۔