چمن کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم، 15 افراد جاں بحق

Chaman

Chaman

چمن (جیوڈیسک) کے قریب ٹرک اور بس کے تصادم میں پندرہ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ چمن حادثہ پرانا چمن کے قریب بین الاقوامی شاہراہ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت بارہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

لیویز اور مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو ھسپتال منتقل کیا جہاں مزید تین زخمی دم توڑ گئے۔ حادثے میں بیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمیوں میں بس اور ٹرک کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔