حیدر آباد : رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 2 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

Hyderabad Ranger

Hyderabad Ranger

حیدر آباد(جیوڈیسک)حیدر آباد میں رینجرز نے2 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز کے جوان کی شہادت کے بعد پولیس اور رینجرز کا شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

اب تک 36 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ آج بھی خفیہ اطلاع پر ٹنڈو ولی محمد کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔