حیدرآباد میں مشتبہ افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری

Suspects

Suspects

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں مشتبہ افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے۔ دوسرے روز بھی ٹارگٹڈ آپریشن میں 17 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ سمیت مسروقہ موٹر موٹر سائیکلیں اور کار برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقوں لطیف آباد نمبر چار اور حسین آباد میں مشتبہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران لیاری گینگ کے عالم لاشاری اور عدنان عرف عدو کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ملزم عدنان کے گھر سے پستول برآمد کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن کے قبضے سے پستولیں، چار موٹر سائیکلیں اور ایک کار برآمد کی گئی۔

اے ایس پی کینٹ عمر طفیل کے مطابق آپریشن کراچی کے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔