حیدرآباد : گودام سے 65 کلو بارودی مواد برآمد، ایک شخص گرفتار

Explosives

Explosives

حیدرآباد (جیوڈیسک) ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق پھلیلی پولیس نے کمہار پاڑہ میں گودام پر چھاپا مارا۔ اس دوران گودام سے 65 کلو بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

کارروائی میں محمد سلیم نامی ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گودام میں پٹاخہ بم کے علاوہ دیسی ساخت کے بم تیار کئے جاتے تھے۔ گرفتار شخص سے مزید تفتیش جاری ہے۔