آئی ایم ایف کے وفد سے مذاکرات آج شروع ہوں گے

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے وفد سے مذاکرات آج شروع ہوں گے، وزرات خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات آج شروع ہوں گے۔ ان مذکرات میں پاکستان عالمی مالیاتی ادارے سے 3 سے 5 ارب ڈالر قرضہ حاصل کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔

حکومت آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالر تک قرضے کی درخواست کر سکتی ہے۔ وزرات خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف سے آسان شرائط پرقرض حاصل کرنے کی کوشش کی جائیگی تاہم اگر آئی ایم ایف نے سہ ماہی بنیادوں پر بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کامطالبہ کیاتوقرض نہیں لیں گے۔

آئی ایم ایف سے اگر قرض نہ ملا تو ان سے لیٹر آف کنفرٹ(letter of comfort) کی بات کریں گے تاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے قرض حاصل کرنے کیلئے بات چیت کی جاسکے۔