بد تمیزی کیخلاف صحافیوں نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی صحافیوں سے بدتمیزی کے واقعے پر صحافیوں نے آج پنجاب اسمبلی کی کارروائی کا بائی کاٹ کردیا، وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائیگی۔

گذشتہ روز مال روڈ پر دھرنا لگائے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی صحافیوں سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعے کیخلاف صحافیوں نے پنجاب اسمبلی میں احتجاج کیا اور کارروائی کا بائی کاٹ کر دیا، اسپیکر نے انہیں منانے کیلئے پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال اور ن لیگ کے شجاع خانزادہ کو بھیجا جن کی درخواست پر صحافیوں نے بائیکاٹ ختم کر دیا۔

اس سے قبل وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ذرائع سے گفتگو میں کہا کہ آج کی جمہوریت صحافیوں اور ذرائع کی جدوجہد کا ثمر ہے، حکومت صحافت پر کسی بھی قدغن کیخلاف ہے، انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے معافی تلافی نہ کی اور کارکنوں کیخلاف کارروائی نہ کی تو پھر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی، انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں ملوث نامعلوم افراد میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔