آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ہی گیس قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

Gas

Gas

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے دبئی میں جاری مذاکرات کے دوران ہی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنیکا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم اعلان اوگرا کا فیصلہ آنے کے بعد کیا جائیگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی ٹیم نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو بتایا کہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 59.26 روپے اور 68.64 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کی درخواستوں کی سماعت مکمل کرلی اور توقع ہے اوگرا کی طرف سے آئندہ ہفتے فیصلہ جاری کر دیا جائے گا، جس کی روشنی میں حکومت قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیگی۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ ادارے کے چیئرمین کانفرنس میں شرکت کے لئے بیرون ملک ہیں، ان کی واپسی پر قیمتوں بارے فیصلہ کیا جائے گا۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کا اوگرا آرڈیننس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔