پشاور میں صحت کا انصاف مہم میں اساتذہ کا حصہ لینے سے انکار

Polio Campaign

Polio Campaign

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں صحت کا انصاف مہم میں سیکیورٹی خدشات کی بناء پر اساتذہ نے حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد خان اساتذہ سیکیورٹی ٰ خدشات کی بناء پر صحت کا انصاف مہم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔

صوبائی حکومت نے مہم کیلئے 9 ہزار اساتذہ کو طلب کیا گیا تھا۔ جن میں 3 ہزار خواتین ٹیچرز شامل تھیں۔ تاہم ٹیچرز مہم کا حصہ نہیں بنے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت جب تک سیکیورٹی بہتر نہیں بناتی۔ ٹیچرز پولیو یا کسی بھی ہیلتھ مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ خالد خان کے مطابق اساتذہ نے چھ ماہ سے کسی بھی حکومتی مہم میں حصہ بننے سے بائیکاٹ کر رکھا ہے۔