کوئٹہ : کچلاک میں دو گاڑیوں میں تصادم ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر دو گاڑیاں مخالف سمت جارہی تھیں کہ کچلاک کے قریب آپس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار سات افراد زخمی ہو گئے، کچلاک پولیس نے زخمیوں کو فوری سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا جہاں سے خاتون سمیت تین شدید زخمی دم توڈ ہو گئے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔