مہاجرین کے مسئلے نے یورپ کو بے نقاب کر دیا ہے، وزیرِ داخلہ

Migrants

Migrants

یونان (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر ِ داخلہ سلیمان سوئلو کا کہنا ہے کہ یونانی سرحدوں پر در پیش مہاجرین کے مسئلے نے یورپی ممالک کو بے نقاب کر دیا ہے۔

سلیمان سوئلو نے یونانی سرحدوں پر مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے بیانات دیے۔

انہوں نے بتایا کہ یونان سمیت یورپ کا حقوق انسانی کے حوالے سے نقاب اتر گیا ہے، اگر کوئی کہتا کہ اکیسویں صدی میں ہمیں ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑے گا تو ہم کہتے کہ مذاق کر رہے ہو لیکن یہ واقع حقائق کا پردہ چاک ہونے کا وسیلہ ثابت ہوا ہے۔ انسانی حقوق کا واہ ویلا مچانے والوں کے در اصل کس قدر ظالم ہونے کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

وزیر نے بتایا کہ یونانی سرحدوں کو پار کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

یونان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار مہاجرین موجود ہونے کی یاد دہانی کرانے والے وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ “ترکی میں کتنے مہاجرین ہیں؟ چار ملین۔ یورپ نے جنیوا معاہدے کی مکمل طور پر خلاف ورزی کی ہے۔