عمران خان کی اصولوں پرمبنی سیاست نے ملک کی سیاست کو نیا انداز دیا ، ایم اے تبسم

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کاسونامی مخالفین کی صفوں میں گھس کرتباہی پھیلارہاہے ملک میں الیکشن کااعلان ہوتے ہی سیاست کارخ تبدیل ہوجائے گا۔ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ایم اے تبسم نے کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدعمران خان کی اصولوں پرمبنی سیاست نے ملک کی سیاست کوایک نیااندازدیاہے۔

ایم اے تبسم نے کہاکہ سیاست میں جوبھی اندازاپنایامخالفین نے فوری اس کی نقل کی انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی نمائندہ پارٹی بن چکی ہے اورہرپارٹی اورشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑی تعدادپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کاریلاچل پڑاہے جس سے آنے والے الیکشن میں حیران کن نتائج سامنے آئیں گے۔