مسلمان علم کے بغیر ادھورا ہے : سیدزاہد حسین شاہ

Imtiaz Ali Shakir

Imtiaz Ali Shakir

لاہور(پ ر)صدر اسلامی فاونڈیشن آف پاکستان امتیاز علی شاکرنے کہا کہ جہالت اور تنگ نظری دور حاضر کی سب سے بڑی بیماریاں ہی جن کی وجہ سے بہت سی اور بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں ۔یعنی دہشتگردی ،ناانصافی،فحاشی وغیرہ ان بیماریوں کا علاج بذریعہ علم ہی ممکن ہے ۔علم کا حصول قوموں کو عروج پر لے جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے وطن عزیز میں شرح خواندگی شرمناک حد تک کم ہے ۔علم حاصل کرنے کی اہمیت کا اندازہ اس بات لگایا جاسکتاہے کہ سرکار دوعالمۖ پر وحی کاآغاز بھی پڑھنے سے ہوا تھا۔

جن اندھروں میں آج ہم غرق ہیں ان سے نکلنے کے لیے ہمیں علم حاصل کرنا ہوگاورنہ ہماری آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔اِن خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پریس کلب کاہنہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیااِس موقعہ پر صدر پریس کلب کاہنہ سید زاہدحسین شاہ نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنا مستقبل روشن بنانے کے لیے ماضی کی طرح علمی جہاد جاری رکھنا ہوگا۔

علم کے بغیر کسی قسم کا جہاد نہیں کیا جاسکتا جو قوم حق و باطل کے فرق کو نہیں پہچانتی اسے کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے آپ کو اسلام کا وارث کہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان علم کے بغیر اُدھورا ہے۔