عمران خان نے لندن جا کر طاہرالقادری سے ملاقات کی: جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

Javed Hashmi

اسلام آباد (جیوڈیسک) جاوید ہاشمی نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن جا کر طاہرالقادری سے ملاقات کی، اس بارے میں انھوں نے خود انھیں بتایا تھا۔

اس کے علاوہ پارٹی میں یہ باتیں بھی ہوتی تھیں کہ احمد شجاع پاشا لاہور میں سرگرم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عمران خان کو کہا ہمارے لوگ تو استعفے نہیں دیں گے، جنھوں نے استعفے دیے انھوں نے بھی خوشی سے نہیں دیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کا اعلان اچھا فیصلہ نہیں تھا۔

جاوید ہاشمی نے مزید انکشافات بھی کیے جن میں سے کچھ عمران خان کی جانب سے جیو کے بائیکاٹ سے متعلق تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے جیو کا بائیکاٹ مجھے تو پسند نہیں آیا، انھوں نے کہا کہ انھوں نے تو جیو کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

ملتان کینٹ میں رہتا ہوں، وہاں جیو نہیں آتا، جیو دیکھنے کے لیے ڈش لگا لی، شفقت محمود اور باقی لوگوں نے بھی کہا کہ جیو کا بائیکاٹ کیسے کریں؟ عمران کو میں نے اور شاہ محمود نے کہا کہ ہم تو جنگ پڑھے بغیر رہ ہی نہیں سکتے۔