عمران خان کا تمام ایم این ایز کو قومی اسمبلی پہنچنے کا حکم

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام اراکین کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد مظاہرین سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا۔ تحریک انصاف نے اپنے استعفے اسمبلی میں دے رکھے ہیں تاہم شاہ محمود قریشی کل قومی اسمبلی میں جائیں گے اور تحریک انصاف کا موقف پیش کرینگے۔

انہوں نے تحریک انصاف کے تمام ممبر پارلیمنٹ کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں کیونکہ یہ ان کا آخری اجلاس ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے جمہوریت کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ ہمارے دروازے بھی ہمیشہ مذاکرات کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بات چیت کیلئے آج شام کو اپوزیشن کا جرگہ لے کر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج شام اپنے خطاب میں دلیل کے ذریعے بتائوں گا کہ کون جمہوریت کیساتھ ہے اور کون اس کیخلاف سازشیں کر رہا ہے۔ تفصیل سے بتائوں گا کہ ہم استعفے کیوں مانگ رہے ہیں۔