مختلف واقعات میں دو کم سن بہنیں اور ایک محنت کش اغوا

Kidnapping

Kidnapping

جڑانوالہ (جیوڈیسک) ریلوے کالونی سے خرم وغیرہ حنا اور سمیرا کو لے گئے، ارسلان جڑانوالہ روڈسے اغوا ہوا تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ریلوے کالونی سے کام کاج کے بہانے دو کم سن بہنوں جبکہ جڑانوالہ روڈ سے محنت کش کو اغوا کر لیا گیا۔

ذوالفقار نے پولیس کو بتایا کہ ملزم خرم وغیرہ اس کی بھتیجیوں سمیرا اور حنا کوکام کاج کروانے کے بہانے لے گئے تھے۔ دریں اثنا جڑانوالہ روڈ سے محنت کش اغوا کر لیا گیا۔ پیپلز کالونی کے رہائشی ناصر گلریز نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا ارسلان کام کاج کے لئے جا رہا تھا کہ پٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان اسے اغوا کر کے لے گئے۔