آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی یاورعباس کا مین بازار کنجاہ میں تاریخ ساز استقبال

کنجاہ (جی پی آئی )آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی یاورعباس کا مین بازار کنجاہ میں تاریخ ساز استقبال ، تاجران نے پھولوں کی پتیوں کی بارش کردی اور درجنوں ہار پہنائے ۔ کارکنوںنے پرجوش استقبال کیا اور نعرے بازی کی ۔تاجر برادری بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کنجاہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عزم کیا۔

استقبال کرنے والوں میں تنظم مغلیہ کنجاہ کے صدر طارق محمود جنجوعہ ، مہر طارق محمود، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کنجاہ کے صدر انصر محمود انصاری ، محمد احسان بھٹی ، ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کنجاہ کے صدر حکیم لیاقت علی ، عبدالحفیظ صراف، محمد اصغر صراف، میر شکیل احمد ، وحید سلیم آرائیں ، اشتیاق احمد آفتاب ، شکیل افتخار، محمد عمران منہاس کولیکشن ، صرافہ ایسوسی ایشن کنجاہ کے نائب صدر محمد یونس صراف۔

سید نوازش علی شاہ ، طارق شکور آرائیں ، فضل کریم جان ، ناصر برادرز ، سید نذیر حسین شاہ ، فیض مارکیٹ اور گلی پینچانوالی میں تاریخی استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری محمد علی منہاس ایڈووکیٹ، منیر حسین چشتی ، عبدالرحمن مرزا، خالد محمود۔

محمد یونس پرنسپل زریاب پبلک ماڈل سکول کنجاہ ، ڈاکٹر امجد حسین ، سید اشفاق حیدر، عدنان حیدر مہدی اور دیگر رہنما اہم شخصیات تھیں۔ اس موقع پر جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا اور دکانداروں نے بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔