پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن مرکز کنجاہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر آزاد امیدوار یاورعباس کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا

کنجاہ (جی پی آئی )پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن مرکز کنجاہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 110یاورعباس کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اجلاس کی صدارت حافظ شیخ اسرار احمد نے کی اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد افضال رانجھا، محمد یونسپل زریاب پبلک ماڈل سکول کنجاہ۔

محمد اشرف بزمی پرنسپل میجر شبیر شریف کیڈٹ سکول کنجاہ ، چوہدری فیض احمد سندھوپرنسپل برائٹ سٹار ہائی سکول کنجاہ ، میڈم شکیلہ شاہین آرزوپرنسپل شاہین پبلک ماڈل سکول کنجاہ ، محمد عثمان پرنسپل نیشنل کیڈٹ سکول کنجاہ اور دیگر نے بھر پور شرکت کی۔

تمام پرنسپل صاحبان نے بھر پور انتخابی مہم چلانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر یاور عباس نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کمیونٹی کی حمایت سے اخلاقی طور پر میری فتح ہوچکی ہے ۔ انشا اللہ حیران کن نتائج دیں گے اور 11مئی کو کنجاہ کے عوام کے تعاون سے غریب عوام کی تاریخ ساز کامیابی ہوگی۔