بھارت میں سول سوسائٹی میں خدمات پر 50 شخصیات کو پدم ایوارڈ

India Awards

India Awards

نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارتی صدر پرناب مکھرجی سول سوسائٹی میں خدمات پر پچاس مشہور شخصیات کو پدم ایوارڈ دیئے۔ ایوارڈ دینے کی تقریب دارالحکومت نئی دلی میں ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔

بالی ووڈ سپر اسٹار راجیش کھنہ کو پدم بھوشن جبکہ نانا پاٹیکر کو پدم شری ایوارڈ دیا گیا۔ راجیش کھنہ کا ایوارڈ انکی بیوہ اور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کو دیا گیا۔ فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر رمیش سپی کو پدم شری ایوارڈ دیا گیا۔

کامیڈین جسپال بھٹی کا ایوارڈ انکی بیوہ نے وصول کیا۔ تقریب میں نائب صدر حامد انصاری، وزیراعظم منموہن سنگھ، انکی اہلیہ گورچرن کور اور کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بھی شرکت کی۔