افغانستان : پولیس کیساتھ جھڑپ، 12 طالبان ہلاک

Afghanistan Police

Afghanistan Police

کابل(جیوڈیسک)افغان پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے دوران 12 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ غزنی کے سرکاری حکام نے بتایا کہ پولیس کا ایک قافلہ معمول کی گشت پر تھا۔

اس کا کابل سے 125 کلومیٹر دور جنوبی علاقے میں طالبان سے ٹکرا ہو گیا جس پر دونوں اطراف سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بارہ طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے۔ جھڑپ میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔