بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمد سے ملک میں روئی کی قیمت میں کمی

Cotton

Cotton

رحیم یارخان (جیوڈیسک) بھارت سے بڑے پیمانے پر سوتی دھاگے کی درآمد سے ملک میں روئی کی قیمت سو روپے من کم ہو گئی۔

مقامی منڈیوں میں روئی کے نرخ کمی کے بعد چھ ہزار نو سو روپے من پر آ گئے۔ ڈالر کی قدر تیزی سے گرنا بھی روئی کی قیمتوں میں کمی کا سبب بنی۔

ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق بھارت سوتی دھاگے کے اپنے برآمد کنندگان کو پانچ فیصد ری بیٹ ٖدے رہا ہے جبکہ پاکستان سے سوتی دھاگے کی درآمد پر پچیس فیصد ڈیوٹی عائد کر رکھی ہے۔

حکومت مقامی کاٹن انڈسٹری کے تحفظ کیلئے بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمد پر دس فیصد ڈیوٹی عائد کرے۔