کراچی سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ ٹوٹ گیا

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو ترانوے پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث آٹھ روز سے جاری تیزی کا سلسلہ برقرار نہ رہ سکا۔ سیمنٹ، توانائی اور کھاد کے شعبوں میں نمایاں سرگرمی رہی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ستائیس ہزار ایک سو پندرہ پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چونتیس کروڑ اڑتالیس لاکھ شیئرز کا ، کاروبار ہوا