بھارتی انڈس واٹر کمشنر پاکستانی ڈیموں کا معائنہ کر کے واپس چلے گئے

Pakistan dams

Pakistan dams

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی انڈس واٹر کمشنر اورنگا ناتھن 2 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان میں ڈیموں کا معائنہ کرنے کے بعد واپس بھارت روانہ ہوگئے۔ بھارت روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو میں بھارتی واٹر کمشنر اورنگا ناتھن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں منگلا، تربیلا، نیلم جہلم اور غازی بروتھا ڈیموں کا معائنہ کیا، پانی کی صورتحال جانچی اور سرحد پار آنے والے پانی کا ڈیٹا محفوظ کیا۔

اورنگا ناتھن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں سندھ طاس معاہدے پرعمل کر رہے ہیں، پانی کا ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو حل نہ ہو سکے۔ اورنگا ناتھن نے مزید کہا کہ پانی کا کوئی بھی تنازع سامنے آیا تو سندھ طاس معاہدے کے تحت مذاکرات کرتے رہیں گے۔