بھارت میں بارشوں سے تباہی، 15 ہزار ہلاکتیں ہونے کا خدشہ

India Rain

India Rain

نئی دلی(جیوڈیسک) بھارت میں مون سون بارشوں کی تباہی جاری، بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ سمیت مختلف ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے 15 ہزار ہو سکتی ہے۔ اتراکھنڈ میں بارشوں نے زیادہ تباہی مچائی۔ بارشوں کے باعث دریاں میں طغیانی آگئی اور راہ میں آنے والی ہر چیز کو لپیٹ میں لیتی چلی گئی۔

فوج نے امدادی کارکن اور پولیس کی مدد سے متاثرہ علاقوں سے 80 ہزار افراد کو نکالا ہے۔ اتراکھنڈ میں خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ بارش کے باعث ہیلی کاپٹر کی پرواز ممکن نہیں۔ 7 ہزار افراد پہاڑی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں 15 ہزار تک ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ 80 ہزار افراد کو حفاظتی مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ حالیہ مون سون کو 6 دہائیوں میں سب سے تباہ کن قرار دیا گیا ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کو سلسلہ مزید 3 دن تک جاری رہے گا۔