طالبان کے دفتر کھلنے، مذاکرات کے اعلان پر افغانستان میں امن کی نئی امید

Taliban Office

Taliban Office

دوحہ (جیوڈیسک) قطر میں طالبان کا دفتر کھلنے اور امریکا سے براہ راست مذاکرات کے اعلان کے بعد افغانستان میں قیام امن کے لئے نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں مذاکراتی عمل دفتر کے نام اور علیحدہ جھنڈے کے استعمال پر ابتدا میں ہی کھٹائی میں پڑتا نظر آتا ہے۔

سابق سفیر توقیر حسین سمجھتے ہیں کہ مذاکراتی عل طویل اورصبر آزما ہو گا۔مثبت پیش رفت کے لئے فریقین کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت پاکستان میں موجود گروہوں کے ساتھ بات چیت کے لئے بھی راستہ ہموار کر سکتی ہے۔