مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ چار فیصد اضافہ

Islamabad Inflation

Islamabad Inflation

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد مہنگائی کی شرح بڑھ گئی۔ ایک ہفتے میں اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا غریبوں کیلئے مہنگائی میں زیادہ اضافہ ہوا۔ آٹھ ہزار ماہانہ آمدن والے طبقے کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر، پیاز، لہسن، گندم، چینی سمیت اٹھارہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں ایل پی جی ، آلو، مونگ دال سمیت چھ اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیف، پٹرول، ڈیزل سمیت انتیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔